• news

شہباز شریف کی گڈگورننس ڈھونگ ہے:عبدالقدیر خان

رائے ونڈ (نامہ نگار)پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 173کے امیدوار رانا عبدالقدیر خاں نے کہا کہ شہبازشریف کی گڈ گورنiنس ڈھونگ ہے، نوازشریف فارم تک جانے والی تمام سڑکوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈ ز لگائے گئے جبکہ نوازشریف فارم کے قریبی علاقوں میں ایک پیسے کا ترقیاتی کام نہیں کیا گیا،نوازشریف کا علاقہ جنت کا نمونہ تو قریبی علاقہ بدوکی جہنم کا منظر پیش کررہا ہے ،علاقہ میں پینے کا صاف پانی موجود نہیں،سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن