لوگوں کو شکایات کے پرامن اظہار کا حق حاصل ہے: پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق نے کہاہے کہ پاکستان کے تمام لوگوں کو اپنی شکایات کے پرامن اظہار کا حق حاصل ہے اسلئے پنجاب حکومت ایسے اقدامات کرنے سے اجتناب کرے جنہیں لوگوں کے اجتماع کے بنیادی حق میں مداخلت کے طور پر دیکھا جائے۔ایچ آر سی پی نے پنجاب چیف سیکرٹری کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کو لاہور میں داخل ہونے اور جلسہ منعقد کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی دوسرے صوبے کے لوگوںکو ہے۔