کامونکی سے برآمد پاڑہ ہرن لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کے سپرد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کامونکی سے برآمد ہونے والا جنگلی پاڑہ ہرن لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف لاہور چڑیا گھر میں کالے ہرن کی ایک مادہ نے دو بچوں کو جنم دیا ہے جس کے بعد لاہور چڑیا گھر میں کالے ہرنوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے جن میں پانچ مادہ چارنر اور باقی بچے شامل ہیں۔