لاہور میں مختلف تنظیموں کے مظاہرے، بدترین ٹریفک جام سے شہریوں کو مشکلات
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور گزشتہ روز مختلف مظاہروں کی زد میں رہا جس کے نتیجے میں شہر بھر کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہاپنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیا آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور نے سرکاری اداروں میں اپنے مطالبات کی حمایت میں قلم چھوڑ ہڑتال کی اور دفاتر کی تالہ بندی کی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے تھانہ گڑھی شاہو کے باہر علامہ اقبال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیاایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرہ مکینوں نے نیب لاہور کے متضاد بیانات کیخلاف ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نیب آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا اور ملتان روڈ پر مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بند کر دی۔