• news

پاکستان کے کم عمر ترین سماجی کارکن صدر وائس آف اینیمل عبدالاحد فہیم کیلئے بیسٹ اچیوومنٹ ایوارڈ

لاہور (پ ر) پاکستان کے کم ترین سماجی کارکن صوبائی ایب ڈویلپر اور صدر وائس آف اینیمل فاؤنڈیشن عہد الاحد فہیم کو ان کی جانوروں کے حقوق کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے ایف پی نیوز کی طرف سے بیسٹ اچیوومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا عبدالاحد فہیم نے بچپن سے ہی جانوروں کے حقوق کیلئے کام کا آغاز کیا اور وہ نہ صرف ان کے حقوق کے علمبردار ہیں بلکہ اس لحاظ سے عوام آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف قسم کے آگاہی کے لیکچرز بھی دیتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالاحد فہیم نے کہا کہ وہ دن رات جانوروں کے حقوق کیلئے کام کر رہے ہیں کیونکہ یہ جانور بے زبان ہیں اور بطور اشرف المخلوقات یہ ہمارا دینی و دنیاوی فرض ہے کہ ہم ان جانوروں کے حقوق کیلئے کام کریں شروع میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اب بھی ڈاکٹر لوگوں کی طرف سے کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ اس ملک میں انسانوں کے حقوق پورے نہیں ہوتے تو آپ جانوروں کی بات کیونکر کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم نے جانوروں کے حقوق کا احترام کرنا سیکھ لیا تو انسانوں کے حقوق خود بخود پورے ہونا شروع ہو جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن