پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ، طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائداعظم، موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) سکائی اسلامک سکول‘ سگیاں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور آغوش گرائمر سکول نزد دربار غوثیہ‘ ٹائون شپ‘ کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سیک سکول سسٹم گرلز کیمپس‘ دھرم پورہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جونیئر ماڈل قلعہ گجر سنگھ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گورنر ہائوس‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ اسلام پورہ‘شاہدرہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ماچس فیکٹری‘شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 472تھی۔