اسلامی جمعیت طلبہ کا وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے باہر مطالبات کے حق میں مظاہرہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات کو ڈگری کے نام پر دھوکہ نہ دیا جائے اور یونیورسٹی اراضی کو غیر تدریسی استعمال سے روکا جائے ان خیالات کا اظہار حافظ ادریس ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے وائس چانسلر آفس کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس کے طلبہ و طالبات کو ہاسٹل الاٹمنٹ دی جائے اور پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصولی کو بند کیا جائے ۔احتجاجی مظاہرہ اسلامک سنٹر سے شروع ہو کر وائس چنسلر آفس پنجاب یونیورسٹی کے سامنے دھرنے کی صورت اختیار کر گیا اس مظاہرے میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر طلبہ و طالبات کی جانب سے اپنے حقوق کے حق میں نعرے درج تھے۔