• news

چیف جسٹس کے بارے میں سیاسی کارکنوں کے نازیبا الفاظ قابل مذمت ہیں: ڈاکٹر عبدالغفور راشد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ قصور میں سیاسی کارکنوں کی طرف سے چیف جسٹس ثاقب نثار کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال قابل مذمت اور افسوسنا ک ہے۔سیاست میںعدم برداشت اور گالی گلوچ کا رویہ غیر اخلاقی اور غیر اسلامی ہونے کے ساتھ سیاسی آداب کے بھی خلاف ہے۔ کوئی ذی شعور انسان ایسے رویے کو درست قرار نہیں دے سکتا۔ عوام سیاست میں عدم برداشت کا رویہ قبول نہیں کرتے۔ سیاستدان معاشرے کی خدمت کا جذبہ لے کر آتا ہے۔ جس میں تنقید برداشت کرنے کی جرات ہوتی ہے۔ نفرت پر مبنی ا نتقامی سیاست نے آداب معاشرت کو بری طرح متاثرکیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن