موجودہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے: مہر یٰسین
قصور(نامہ نگار)سماجی رہنما مہر محمد یٰسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ہر لحاظ سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں آنے والے دنوں میں جب گرمی میں اضافہ ہوگا تو لوڈشیڈنگ بھی مزید بڑھے گی ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ (ن) لیگ کو لے ڈوبے گی ملکی وسائل کو جس طرح بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی موجودہ حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے آج ملک میں مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں اور عوام کا جینا محال ہوگیا ہے ۔