بچپن میں ماں، بڑے ہو کر بیوی کی بات مانتے رہے غیرت کو کچھ نہیں ہوا: احسن اقبال عمران خان کے نثار سے متعلق بیان پر ردعمل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کے چودھری نثار سے متعلق بیان پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کے بیان پر خواتین کو اعتراض کرنا چاہئے، عمران خان نے کہا چودھری نثار نے عورت کی بات نہ مان کر غیرت کا ثبوت دیا۔ ہم تو بچپن سے ماں کی بات مانتے آئے ہیں، بڑے ہوئے تو بیوی کی بات مانتے آ رہے ہیں، ہماری غیرت کو تو کچھ نہیں ہوا۔
احسن اقبال/ غیرت