• news

کیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخی : سپریم کورٹ نیب کی اپیل پر منگل کو سماعت کرے گی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے پانامہ ریفرنس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی اپیل 24 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیپٹن صفدر کو ضمانت پر رہائی دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 24 اپریل کو نیب کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر جج صاحبان میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔ احتساب عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانتمنظور کی تھی جس کیخلاف نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
کیپٹن صفدر /کیس

ای پیپر-دی نیشن