• news

طیبہ تشدد کیس، سابق جج ،اہلیہ کی سزا کیخلاف درخواست پر نیا بنچ پرسوں سماعت کریگا

اسلام آباد(صباح نیوز) طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے سابق جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا جس پر سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ بنچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے۔ اپیل کی سماعت پرسوں پیر کو ہوگی۔ یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ خرم علی خان اور انکی اہلیہ ماہین ظفر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں موقف اختیار کیا گیا فیصلے میں بعض قانونی نکات کو مد نظر نہیں رکھا گیا، اس لئے خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے۔
طیبہ تشدد کیس

ای پیپر-دی نیشن