سرجیکل سٹرائیک کا نام نہاد دعوی حقائق کے منافی‘ مودی بھارتی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں : کانگرس
نئی دہلی(آن لائن)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سرجیکل سٹرائیک کے نام نہاد دعوے کو حقائق کے منافی قرار دےدیا ہے ۔جمعہ کو ترجمان کانگریس آنند شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا مودی سرکار کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے حقیقت کے منافی ہیں۔ وزیر اعظم مودی بتائیں کہ سرجیکل سٹرائیک کا نتیجہ کیا نکلا۔ مودی کی خارجہ پالیسی کسی سوچ سمجھ کے بغیر ہے۔ مودی بھارتی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
کانگرس