• news

;بعض ممالک سی پیک کو ناکام بنانے پر تلے ہیں‘ کامیاب نہیں ہونگے : چینی سفیر

بیجنگ (آن لائن) چین نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون کی تنظیم کا اہم اجلاس 10جون کو ہوگا۔جمعہ کو پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یا¶ ڈنگ نے چینی سفارتخانے میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین اور اہم محکموں کے وزراءکرینگے۔ اب بلوچستان تو کیا پورے پاکستان میں چینی باشندوں کےلئے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،جس کا کریڈٹ حکومت،فوج اور ایجنسیوں کےساتھ عوام کو بھی جاتا ہے۔ چینی سفیر نے کہا ہمیں احساس ہے بعض ممالک سی پیک کو ناکام بنانے پرتلے ہوئے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
چینی سفیر

ای پیپر-دی نیشن