بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں قبضہ میں لے لیں
سجاول (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں ضبط کر لیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مچھیرے پاکستانی حدود میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز ایک 17 سالہ پاکستانی ماہی گیر کو ساتھ لے گئیں۔ کئی ماہ گیروں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کشتیوں سے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں۔
ماہی گیر/ کشتیاں