• news

نظام تبدیل کرنے سے پہلے خود کو بدلنا ہو گا‘ انصاف نہ دے سکے تو اللہ کو جوابدہ ہونگے : چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی کمی کا نوٹس لے لیا ہے۔ لوگوں کو مطلوبہ طبی سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے عوام کو مطلوبہ طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر اظہار افسوس کیا۔ چیف جسٹس نے سول ہسپتال پنجگور اور مختلف سکولوں کا بھی دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے پنجگور سیشن کورٹ میں وکلا سے ملاقات کی۔ جسٹس نور مسکانزئی نے کہا کہ ہم قانون نہیں بناتے‘ مروجہ قوانین کے مطابق انصاف دیتے ہیں۔ لوگوں کو انصاف نہ دے سکے تو اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ نظام بدلنے سے پہلے ہمیں خود کو بدلنا ہو گا۔ ادارے کام کریں ہم ساتھ دیں گے۔
جسٹس نور مسکانزئی

ای پیپر-دی نیشن