• news

میسی فیفا ورلڈ کپ تک بارسلونا کی نمائندگی چھوڑ دیں : آسکر روگری

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن کے سابق فٹبالر آسکر روگری نے کہا کہ لیونل میسی کو دوبارہ بارسلونا کی نمائندگی نہیں کرنی چاہئے۔انہیں چاہئے کہ وہ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی تیاری کریں ۔ورلڈ کپ میں بہت کم وقت باقی ہے ۔ ارجنٹائن کو لیونل میسی سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں اور وہ ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔امکان ہے کہ تیس سالہ میسی کا یہ آخری ورؒلڈ کپ ہو ۔ اس بار ٹیم میں بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں او رمیسی ان کے ساتھ مل کر اپنے ملک کو عالمی چیمپئن بنواسکتاہے ۔ بارسلونا نے ابھی کئی میچز کھیلنے ہیں ‘وہ پہلے ہی بہت اچھی پوزیشن میں ہے ۔ میرا خیال نہیں کہ میسی نہ کھیلے تو بارسلونا ٹائٹل ہا ر جائے گی ۔ میسی کو چاہئے کہ وہ کلب انتظامیہ کو بتائے کہ انہوں نے ملک کی نمائندگی کرنی ہے اور ورلڈ کپ کھیلنا ہے ۔ کسی قسمی کی انجری سے بچنے کیلئے مزید کلب کی نمائندگی نہ کرے ۔

ای پیپر-دی نیشن