• news

آمدن سے زائد اثاثے‘ٹیکس چوری الزامات ‘ شاہد آفریدی کےخلاف تحقیقات شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے اور ٹیکس کم دینے کے الزامات کے تحت ایف بی آر، انکم ٹیکس ونگ (ان لینڈ روینیو) نے پاکستان کے معروف کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایف بی آر شاہد خان آفریدی کو بھی اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت الزامات عائد کردیئے ہیں اور ان کے تمام بنک اکاونٹس ، دیگر کاروباری معاملات ،شو رومز اور کرکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے کے معالات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں شاہد خان آفریدی کے تمام بنک اکاونٹس اور مالیاتی لین دین کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، تاہم ثبوت حاصل کرنے کے بعد انہیں باقائدہ تفتیش کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ اگر شاہد آفرید ی کے خلاف تھوڑی بہت ہیرا پھیرا نظر آئی تو اسے رقم جمع کرانے کا نوٹس جاری کیا جائے گا، تاہم اگر ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہوئے تو ان کے خلاف باقائدہ مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن