• news

کرکٹ آسٹریلیا دورہ انگلینڈ سے قبل کوچ ‘کپتان کا اعلان کریگا

میلبورن(سپورٹس ڈیسک) دورہ انگلینڈ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا جائےگا ۔کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیرن لہیمین کے مستعفی ہونے کے بعد نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی ۔ طے شدہ شیڈول آسٹریلوی ٹیم نے جون میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں پر اس نے میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔ یہ کینگروز کی کوچ ڈیرن لیہمین ‘سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے بغیر پہلی سیریز ہو گی ۔ سمتھ اور وارنر کو بال ٹیمپرنگ سکینڈ ل میں معطل کیا جاچکاہے ۔ گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا کا اجلاس ہو ا جس میں نئے کوچ اور ڈن ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئر مین ڈیوڈ پیور نے مینجمنٹ سے کوچ کیلئے موزوں امیدوار ‘ون ڈے ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کے سلسلے میں سفارشات طلب کی ہیں۔


نئے کوچ کی تقرری کے حوالے سے جلد بازی نہیںکریں گے لیکن ہم دورہ انگلینڈ سے قبل کوچ سمیت ڈن ڈے ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی تقرری کیلئے پر عزم ہیں ۔سابق آسٹریلوی بیٹسمین جسٹن لینگرہیڈ کوچ کی حیثیت سے مضبوط ترین امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جسٹن لینگر کو ڈیرن لی مین کی جگہ کینگروزکا نیا ہیڈ کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور اب کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن