• news

اداکارہ میرا نے فلمی صنعت میں لڑکیوں کے جنسی استحصال پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ میرا نے فلمی صنعت میں لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے بارے میں کتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا جس میں وہ اپنے 20 سالہ کیریئر کے دوران پیش آنے والے ایسے تمام واقعات بیان کریں گی جس کے ساتھ ساتھ وہ آپ بیتی بھی بیان کریں گی کہ کس طرح انہیں بلیک میل کرکے جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا۔ میرا کاکہناتھاکہ فلم انڈسٹری میں ہر لڑکی کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہاں خواتین کے ساتھ وہ کچھ ہوتا جو ناقابل بیان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اچھی فیملی کی لڑکیاں یہاں آنا پسند نہیں کرتیں۔ میں اس بارے میں بہت جلد کتاب لکھوں گی جس میں وہ تمام راز افشا کروں گی جو آج تک میرے سینے میں دفن رہے۔

ای پیپر-دی نیشن