پنجاب حکومت نے نیب کو ریکارڈ نہ دینے کیلئے 17کمپنیوں کو غیرفعال قرار دے دیا
لاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے نیب کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے کے لئے صوبے کی 56 سرکاری کمپنیوں میں سے 17 کمپنیوں کو غیر فعال قرار دیتے ہوئے ان کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب حکومت سے 56 سرکاری کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا جن میں سے پنجاب حکومت نے 44 کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے حوالے کر دیا ہے جبکہ17 کمپنیوں کو غیر فعال قرار دے دیا گیا ہے۔