عمران خان سے سرائیکی صوبہ بنانے کی درخواست کی ہے‘ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر کالا باغ ڈیم بھی بنائیگی: غلام مصطفی کھر
کوٹ ادو (خبر نگار) سابق گورنر پنجاب و مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ آبادی بہت بڑھ گئی ہے، سرائیکی صوبے کا نام سرائیکستان ہونا چاہئے کیونکہ یہ نام خوبصورت بھی ہے اورآئیڈیل بھی ہے، یہ نام کسی لسانیت کو جنم نہیں دیتا کیونکہ یہ لفظ ادیبوں صحافیوں سیاست دانوں اور سرائیکی وسیب میں رہنے والے سب لوگوں کی مشترکہ آواز ہے کیونکہ ہمارے سرائیکی و سیب میں پنجابی سندھی مہاجر پٹھان بلوچی سب ایک ساتھ رہتے ہیں اور یہ لوگ سرائیکیوں کے ساتھ رشتے داری کرچکے ہیں، سرائیکستان اس وسیب میں رہنے والے سب لوگوں کی پہچان اور آواز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے سندھ بلوچستان خیبر پختون خواہ پنجاب ان سب صوبوں میں ہر زبان بولنے والے رہتے ہیں وہاں کتنی لسانیت ہے سب ایک ساتھ رہ رہتے ہیں، اس لئے اس نام پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں اور اس لئے سرائیکی صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہوں نے عمران خان کو سرائیکی صوبہ بنانے کی گزارش کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ضرور سرائیکی قوم کو صوبے کا تحفہ دے گی سرائیکی صوبہ اور کالا باغ ڈیم پاکستان کیلئے اہم ہیں، کالا باغ ڈیم بننے سے پاکستان میں غربت ختم ہو جائے گی بلکہ پاکستان سپر پاور بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کام پاکستان تحریک انصاف آئندہ الیکشن جیت کر ضرور کرے گی، اس موقع پر ان کے ساتھ رہنما تحریک انصاف ملک محبوب غازی کھر، سرائیکی شاعر منظور سیال، چوہدری بلال ،چوہدری منصور ظفر انصاری، چوہدری ساجد، ڈاکٹر یسین علی مشوری، افنان وڈ ،وارث گیلانی، رضامشوری، دانیال مکول ،جاوید خان چانڈیہ ،چوہدری وارث علی بندیشہ ،شاہد آرائیں ،ملک افتخار پتل ،ملک مجید رڈ ،جیون خان، ملک صہیب حمید ،میاں ثقلین ،حافظ نواز آرائیں، ماسٹر منظور گشکوری ،نصیر احمد رحمانی، یار محمد چانڈیہ اور دیگر لوگ شامل تھے۔