پشاور، لکی مروت: چار دہشت گرد گرفتار اسلحہ، بارودی مواد برآمد
بنوں/ لکی مروت (ایجنسیاں) محکمہ انسداد دہشتگردی فورس نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 2خود کش بمباروں کو گرفتار جبکہ خود کش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ خودکش بمباروں امجد اور بختاور کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور 4 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کا تعلق سرائے نورنگ لکی مروت سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں مطلوب تھے۔ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا نے لکی مروت میں تخریب کاری کاایک بڑا منصوبہ ناکام بنا کر دو مشتبہ دہشتگردوں صدیق اللہ عرف احمد اور نعمت اللہ کوگرفتارکر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، چار دستی بم اوردیگرآلات برآمد کئے گئے سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد ایک دوسرے مبینہ دہشت گرد بختاورکے گھرکے بیٹھک میں تخریب کاری کامنصوبہ تیار کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔