• news

فاٹا کیلئے اشیا خورو نوش اور تعمیراتی سامان پر راہداری ٹیکس ختم

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخواکے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے تمام قبائلی ایجنسیوں کیلئے لے جانے والی اشیا خورد نوش اور تعمیراتی سامان پر راہداری ٹیکس ختم کردی اسی سلسلے میں خیبر ایجنسی سمیت تمام قبائلی علاقوں کے سرکاری و انتظامی اداروں کو حکمنامہ جاری کیا گیاگورنر کے اسی فیصلے کو قبائلی عوام نے سراہا ہے اور فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے یاد رہے کہ چند دن پہلے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے فاٹا میں اشیائے خردونوش اور تعمیر کے کاموں میں استعمال ہونے والے سامان پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو آج باقاعدہ طور پر نافذ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن