• news

مو سم کی خرابی کے باعث عمران خان کا دورہ صوابی ملتوی‘ 3مئی کو جلسہ کریں گے

صوابی ( نامہ نگار)ضلع صوابی میں جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو جمعہ کو دورہ صوابی ملتوی کرنا پڑا، صوابی گرائونڈ میں ہونے والے جلسہ عام کیلئے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے، گرائونڈ میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا، پارٹی ذرائع کے مطابق اب جلسہ 3 مئی کو ہوگا، جس سے عمران خان خطاب کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن