چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ آج لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا
لاہور(آئی این پی)چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی، ہسپتالوں کی حالت زار، فضائی آلودگی، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تعیناتی سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر پیش ہوں گے۔جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ پنجاب میں 600سے زائد بچوں کے اغواء کی میڈیا رپورٹس پر لیے گئے نوٹس پر بھی سماعت کرے گا جس کے لئے آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔