جھونپڑ ی میں آگ لگنے سے 20 سالہ معذور لڑکی جل کر خاکستر
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ میں جھونپڑی میں آگ لگ گئی، 20 سالہ معذور لڑکی جھلس کر خاکستر، 3افراد کی حالت خراب، ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ خورشید پارک عبدالحکیم کے قریب اچانک جھونپڑی میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئے جبکہ جھونپڑی میں موجود 20 سالہ معذور لڑکی ملکہ آگ لگنے کے باعث جل کر خاکستر ہوگئی اور دیگر3 افراد جھلس گئے۔ ریسکیو1122 نے جھلسنے والے تینوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔