بھارت: خواتین کیساتھ آبرو ریزی کے واقعات میں 48 ارکان اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف
دہلی (نیٹ نیوز) ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز نے خواتین سے زیادتی، زبردستی شادی، لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث 48 ارکان پارلیمنٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بھارت میں خواتین سے متعلق سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ اڑتالیس ارکان اسمبلی خواتین سے زیادتی، زبردستی شادی، اور سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث نکلے اور اس میں سب سے آگے ہندو انتہا پسند ہیں۔