• news

سعودی عرب: سرکاری اداروں کیخلاف گزشتہ سال 1734مقدمات درج کئے گئے

ریاض (اے پی پی) 2017ء کے دوران سعودی وزارت شہری خدمات اور سرکاری ادارو ںکے خلاف 1734مقدمات درج کئے گئے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت شہری خدمات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گزشتہ برس سرکاری ادارو ںکے خلاف 1734مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ ملازمتیں دینے کے حوالے سے سرکاری اداروں کے خلاف 1363 اور خود وزارت شہری خدمات کے خلاف 371 مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن