• news

علامہ اقبال نے شاعری سے منتشر قوم میں آزادی کی تڑپ پیدا کی: شیخ انوارالحق

لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے محسن ہیں، آپ نے منتشر قوم کو خودی کا درس دیا اور شاعری کے ذریعے ان میں آزادی کی تڑپ پیدا کی۔ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کیلئے الگ وطن کا تصور پیش کیا۔برصغیر کے مسلمانوں کو علامہ اقبال اور قائداعظم کی قیادت میسر نہ ہوتی تو پاکستان کبھی نہ بنتا۔ ملک کو قائداعظم اورعلامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے تحریک آزادی جیسے جذبے کی ضرورت ہے۔نوجوان نسل کو مشاہیر پاکستان کی حیات و خدمات اور جدوجہد سے آگاہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن