بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا: رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) راجپوت سنگت کے چیئرمین اور امیدوار این اے 136 رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت سرجیکل سٹرائیک کے نام نہاد دعوے کر کے دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ مودی سرکار کے جھوٹ کا پول بھارتی سیاسی جماعتوں نے ہی کھول دیا ہے۔ بھارت خطے میں امن کا دشمن ہے۔ ہتھیاروں کے ڈھیر لگا کر پاکستان کو ڈرانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ بہادر پاکستانی افواج اور قوم بھارت کو سبق سکھانے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا۔ بھارت نے جارحیت کی غلطی کی تو اسے وہ سبق سکھائیں گے جو ہمیشہ یاد رہے گا۔ مظلوم کشمیریوں پر کئے مظالم چھپانے کے لئے بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اس طریقے سے جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔