میئر کراچی وسیم اختر کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی آفس جیلانی پارک کا دورہ، بریفنگ میں شرکت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) میئر کراچی وسیم اخترنے میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کے ہمراہ لاہور میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے صدر دفتر جیلانی پارک کا دورہ کیا ان کی آمد کے موقع پر ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے انہیںگلدستوں سے خوش آمدید کہا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے میئر کراچی کو پی ایچ اے کے مختلف امور پر مکمل بریفنگ بھی دی اور پی ایچ اے کے مختلف بڑے پراجیکٹس بارے بھی آگاہی دی گئی۔ میئر کراچی نے پی ایچ اے کے کام کو بہت سراہا اور پی ایچ اے کے ہارٹیکلچر ورک سے متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ میئر کراچی کو گریٹر اقبال پارک میں موجود نیشنل ہسٹری میوزیم بارے بھی آگاہی دی گئی جس پر انہوں نے میوزیم کے دورہ کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ پی ایچ اے لاہور کو جو بھی ٹاسک ملا پی ایچ ا ے نے اسے احسن طور پر ادا کیا۔