• news

مسلم لیگ ن نے ہر پالیسی عوام کے مفاد میں بنائی: ملکہ ریاست

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہر پالیسی عوامی فلاح اور ملکی ترقی کے لئے بنائی۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا مسلم لیگ ن کا مشن ہے۔ تعلیم، صحت، مواصلات سمیت ہر شعبے میں پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کا کریڈٹ شریف برادران کو جاتا ہے۔ 5 برس میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، ملک میں امن و امان بڑے کارنامے ہیں اس کے برعکس خیبر پی کے اور سندھ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ گڈ گورننس کا شور مچانے والوں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔ عوام انتخابات میں ان عناصر کو مسترد کر دینگے۔ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جائیگی اور ملک بھر سے بے مثال کامیابی حاصل کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن