وزیراعظم دولت مشترکہ سے خطاب پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں: مہرین انور راجہ
لاہور (لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دولت مشترکہ کے اجلاس میں شریک کے بارے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جائے، ایک طرف کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور دوسری طرف پارلیمنٹ سے اہم معاملات خفیہ رکھے جاتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کے دورہ لندن کے بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، حکومت نے پہلے ہی خارجہ پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لے اور اب وزیر اعظم کا دورہ لندن پر بھی پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔