قوم سیکولر جماعتوں سے تنگ آچکی، آئندہ ایم ایم اے کو کامیاب کرائے گی: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار)صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام سیکولر پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیںاوروہ آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کوبھرپورکامیابی دلوائیں گے ۔ انشاء اللہ دینی جماعتوں کا اتحاد خیبرپختونخواہ، کراچی، حیدرآباد اور صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گا۔ پاناما لیکس، دبئی لیکس، ملکی قرضے معاف کرانے والوں اور نیب کے پاس میگا سکینڈلز میں جماعت اسلامی یاکسی بھی دینی جماعت کے کسی فرد کا نام شامل نہیں ہے۔آئندہ الیکشن کے لیے جماعت اسلامی کی ہر سطح کی قیادت کو عوام کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط کرنا ہوگا۔ عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیں اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔