• news

پشتونوں کے حقوق کی آڑ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کی حمایت نہیں کرینگے: سیف اللہ خالد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ پشتون قوم کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،کشمیر کی آزادی سے لے کر پاکستان کے دفاع تک ہر موقع پر پشتونوں نے پاکستان کے لئے کردار ادا کیا۔ پشتون محب وطن اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے لوگ ہیں ،انہیں اپنا حق ملنا چاہئے لیکن ان کی آڑ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ ملی مسلم لیگ آنے والے الیکشن میںخیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار نامزد کرے گی۔ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کریں گے۔ الیکشن کمیشن غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کرے۔ کسی کالعد م تنظیم کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ہم وطن،قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دینا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن