پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو فائنل: زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم 293رنز پر آئوٹ
لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹرافی چار روزہ ٹورنا منٹ کے فائنل کے پہلے دن زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں293رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ جواب میں غنی گلاس نے ایک وکٹ کے نقصان پر دس رنز بنا لئے ہیں ۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل کے پہلے دن غنی گلاس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ زرعی ترقیاتی بنک لمیٹیڈ کی ٹیم 78.1اوورز میں 293رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔ عاقب شاہ 72‘سعد نسیم 71‘شکیل انصر52‘رضا علی ڈار 26رنز بناکر نمایاں سکورررہے ۔ غنی گلاس کی طرف سے محمد عمر نے چار ‘حسنین بخاری نے تین اور الفت شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پہلے دن کھیلے ختم ہونے تک غنی گلاس نے 9اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10رنز بنالئے ہیں ۔