شکار پور: سکول کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی
شکار پور (نوائے وقت رپورٹ) مدیجی شکارپور کے نواحی علاقے میں سکول کی دیوار گر گئی، 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ گزشتہ روز شام کے وقت پیش آیا۔ ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔ حادثے کے وقت بچے سکول کے گرائونڈ میں کھیل رہے تھے۔ والدین کا کہنا ہے کہ سکول میں 2007ء سے جاری تعمیراتی کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا۔