کراچی : کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلہ اہلکار شہید‘ ایس ایچ او زخمی‘ ڈاکو فرار ہو گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 2اہلکار زخمی ہو گئے۔ بعدازں زخمی اہلکار ہدایت اللہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمی ایس ایچ او کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق کلفٹن مقابلے میں زخمی پولیس اہلکار ہدایت اللہ دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مقابلے میں زخمی ایس ایچ او کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔