الیکشن کمشن: پاکپتن کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا، ساہیوال،بہاولنگر رحیم یارخان کا پرسوں سنایا جائیگا
لاہور(خبر نگار)لیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضلع بہاولنگر اور رحیم یار خان کی ابتدائی حلقہ بندیوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ ضلع پاکپتن کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیاجبکہ ضلع ساہیوال،بہاولنگر اور رحیم یارخان کی اپیلوں کافیصلہ پرسوں 24اپریل کو سنایا جائیگا۔ ضلع راجن پور ، مظفر گڑھ ، لیہ اور ڈیرہ غازیخان کی اپیلوں کی سماعت کل کی جائیگی۔