• news

چینی ہتھیاروں کے باعث پاکستان امریکہ سے گریز کر رہا ہے: گلوبل ٹائمز

بیجنگ (آئی این پی) پاکستان اور چین کے درمیان کوئی فوجی اتحاد نہیں ہے لیکن چین کی طرف سے پاکستان کو برآمد کئے جانیوالے ہتھیار پاکستان کی فوجی خودمختاری کے تحفظ کے لئے طاقت ور ہتھیار ہیں۔ پاکستان چین کے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل ہتھیاروں کی وجہ سے امریکہ سے گریز کررہا ہے۔ فنانشل ٹائمز نے اس ہفتے کے اوائل میں رپورٹ دی تھی کہ2010ء سے پاکستان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ایک ارب ڈالر سے گزشتہ سال 21 ملین ڈالر ہوگئی تھی جبکہ چین پاکستان کو مسلسل فوجی سازوسامان فراہم کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چین کے معروف اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنی اشاعت میں کیا ہے۔اخبار لکھتا ہے پاکستان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ عالمی منڈی میں سے کہاں سے فوجی ہتھیار خریدتا ہے کیونکہ بہت عرصہ سے وہ امریکہ سے ہتھیار خرید رہا تھا لیکن امریکہ نے پاکستان پرہمیشہ سیاسی بنیادوں اور انتظامی حکمت عملی کے تحت اقتصادی امداد پر شرائط عائد کیں۔ فوجی امداد بھی اسی طریقہ سے کام کرتی رہی ہتھیاروں کی برآمد کا امریکی اصول ہمیشہ علاقائی اور اپنے اتحادیوں کے اہداف کو سامنے رکھ کر کام کرتا تھا۔ تاکہ اس خطے میں زیادہ سے زیادہ امریکی قومی مفادات حاصل کئے جاسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن