حوثی باغیوں کے قدم اکھڑ چکے‘ خاتمہ نوشتہ دیوار ہے: یمنی وزیراعظم
صنعائ(این این آئی)یمنی وزیر اعظم احمد بن دغر نے کہا ہے کہ باغی حوثی ملیشیا کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور ان کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔ باغی ملیشیا کی صفوں میں شامل فریب خوردہ عناصر پر زور دیتا ہوں کہ وہ سیدھی راہ پر واپس آ جائیں اور یمنی فیڈریشن میں شامل سول حکومت کی مدد کریں۔ البیضاء کے گورنر صالح الرصاص سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے البیضاء گورنری کے مختلف محاذوں کو باغی ملیشیا کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔