• news

برطانیہ میں غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ4لاکھ شہری بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کے بغیرزندگی گزارنے پر مجبور: رپورٹ

لندن(آن لائن )برطانیہ بھر میں قریبا لاکھوں افراد مالی وسائل کی کمی کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہیں اور بنیادی سہولیات کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔سٹیزن ایڈوائس بیورو(سی اے بی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں 4 لاکھ کے لگ بھگ افراد بجلی کا بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے پر بغیر بجلی کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 40 ہزار افراد گیس اور بجلی استعمال کرنے کے لیے پری پیمنٹ میٹرز کی استطاعت نہیں رکھتے۔۔لیونگ ویج فانڈیشن کی جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم آمدنی والے ایک تہائی والدین بغیر کھائے پیے نوکریوں پر جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن