پاکپتن: بھائی نے بدچلنی کے شبہ میں بہن کو قتل کردیا
پاکپتن(نامہ نگار)بھائی نے بدچلنی کے شعبہ نے چھری کے پے درپے وار کرکے بہن کو قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے گائوں347/Eb کے رہائشی ملزم رئوف کو اپنی بہن آسیہ بی بی پر بدچلنی کا شبہ تھا جس پر اس نے اپنی بہن آسیہ بی بی کو چھری کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیااور نعش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر عارفوالا محمد ریاض بھٹی نے کہاکہ پولیس تھانہ صدر عارفوالا نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا ہے،جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔