آئینی پاسداری‘ قانون کی بالادستی قوموں کا مقدر بدلنے کا واحد ذریعہ ہے: جنرل(ر) عبدالقیوم
چکوال(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری اور قانون کی بالا دستی ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس نے ماضی میں قوموں کا مقدر بدلا ۔ ہمیں ترقی پذیر قوموں کے عدل و انصاف اور احتساب کے دیا نتدارانہ نظام سے سبق حاصل کرنا ہو گا، اس سلسلے میں بینچ اور بار کے کندھوں پر جو ذمہ داری آج ہے پہلے کبھی نہ تھی ۔یہ بات انہوں نے چکوال بار میں سینئر وکلا سے ایک ملاقات میں کہی۔