لیگی حکومت سازش کے تحت کراچی کے عوام کو بجلی، پانی سے محروم رکھ رہی ہے: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت (ن) لیگ کی حکومت کراچی کے عوام کو بجلی جیسی بنیادی نعمت سے محروم رکھ رہی ہے (ن) لیگ کی یہ سازش ہے کہ کراچی کے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ کرکے وہاں کی عوام کو پیپلز پارٹی کے خلاف بڑھایا جائے لیکن عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ (ن) لیگ جان بوجھ کر کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی کے ساتھ محبت کرنے کی سزا دے رہے ہیں ۔ (ن) لیگ صوبوں کے درمیان منافرت پھیلانے کا کام کررہے ہیں بجلی پر کراچی کی عوام کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کے باقی شہروں کی عوام کا حق ہے کراچی شہر کے کاروباری لوگ پاکستان کو 85فیصد تک ریونیو دیتے ہیں کراچی شہر پاکستان کی معیشت مین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔