ساہیوال: آئی سی یو میں بیڈ نہ ملنے پر حادثے میں زخمی ہونیوالا 8 دن بعد جاں بحق‘ ورثاء کا احتجاج
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) آئی سی یو میں جگہ نہ ملنے پر کمیر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا نوجوان 8 دن تک زندگی اور موت کی جنگ میں مبتلا رہنے کے بعد ہلاک ورثاء کا احتجاج‘ ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام۔ واقعات کے مطابق چک 120۔نو ایل کے شوکت کا 16 سالہ بیٹا شیروز 13 اپریل کو موٹر سائیکل سے ٹریفک کے حادچہ میں سر پر چوٹ کے سبب شدید زخمی ہو گیا اسے نیورو سر جری وارڈ سے ونٹی لیٹر پر ڈالنے کیلئے آئی سی یو کے انچارج نے جگہ نہ دی، 8 یوم کے بعد جمعہ کی رات کو دم توڑ گیا جس پر بچے کے ورثاء نے بچے کی موت پر شدید احتجاج کیا۔ آئی سی یو کے ڈاکٹروں کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ آئی سی یو میں ونٹی لیٹر فراہم کئے جائیں‘ ہسپتال انتظامیہ کے پاس چار خراب پڑے ونٹی لیٹر قابل استعمال بنا کر نصب کئے جائیں‘ آئی سی یو کی انتظامیہ اور ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔