• news

ہیوسٹن میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں مظاہرہ

نیو یارک( نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے حقوق کی نمائندہ تنظیم فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام ہیوسٹن میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں اور انڈین جبر و تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب کا کہنا تھاکہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی بہیمانہ تشدد اور مظالم کا نوٹس نہیں لے رہی، یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال اور دیگر کالے قوانین کے تحت مظالم کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ نہتے کشمیری عوام پر مزید مظالم کرنے اور ان کے قتل عام کے لیے بھارت نے ایک نئی فورس بنانے کا اعلان بھی کیا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن