• news

فوج اور چیف جسٹس نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا: امریکہ

واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ کے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان کی سول انتظامیہ کے سیکیورٹی فورسز پر کنڑول برقرار رکھنے اور خواتین کی سیاسی میدان میں سرگرمیوں کی تعریف کی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ برائے انسانی حقوق کی مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول انتظامیہ نے ملکی سکیورٹی فورسز پر عام طور پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا۔20 رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میں باضابطہ تبدیلی نے پاکستان میں جمہویت کی روایت کو مضبوط کیا۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا مئی 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اکثریت حاصل کی جس کے بعد نواز شریف تیسری مرتبہ وزیرِاعظم منتخب ہوئے۔رپورٹ میں نواز شریف کو وزارتِ عظمی کے عہدے سے نااہل قرار دینے والے 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے جانے والے پاناما پیپرز کیس کے حتمی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا پاکستان کی پارلیمنٹ ایک غیر جمہوری اتھارٹی نہیں ہے بلکہ انہوں نے یکم اگست کو شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔ رپورٹ میں کہا گیا 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا، تاہم پھر بھی کچھ چھوٹی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کوئی بھی قانون خواتین کو الیکشن میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے نہیں روکتا، تاہم روایتی اور ثقافتی بندشوں نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں رہنے والی خواتین پر ووٹ دینے کے حوالے سے پابندی عائد کردی تھی۔
امریکہ

ای پیپر-دی نیشن