پشتون بھائیوں کو جلسہ کی اجازت ہونی چاہیے‘ ملک اتنا ہی ان کا جتنا ہم سب کا ہے : مریم نواز پرویز رشید
اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے آج صبح پیر انشاءاللہ عدالت کے روبرو پیش ہونگے اور واپس نہ آنے کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کی بات دم توڑ جائے گی۔ اتوار کے روز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد روانگی سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا لندن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے ہیں اور آج صبح (پیر) انشاءاللہ عدالت کے روبرو پیش ہونگے جس کے بعد واپس نہ آنے کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کی بات دم توڑ جائے گی۔ مریم نواز نے اپنی والدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انہیں الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ظلم و زیادتی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو زبردستی دبانے کی کوشش نہ کبھی کامیاب ہوئی ہے نہ ہو گی۔ وجوہات کا سدباب کیا جائے۔ انہوں نے کہا پشتون بھائیوں کو جلسہ سے روکنا غلط ‘ گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جانا چاہئے۔ یہ ملک اتنا ہی ان کا ہے جتنا ہم سب کا۔
مریم نواز